• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پنجگور ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا،ٹیسٹ کئے جانے کے بعد کراچی روانہ کردیا جائے گا۔

پنجگور ایئرپورٹ پر گزشتہ روز لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے کچے میں اتر گیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور طیارہ پنجگور ایرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کھڑا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے حتمی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور پرواز کی اجازت ملتے ہی طیارہ کراچی کے لئے روانہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حادثے کے دوران طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔

تازہ ترین