• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عدن، ریاض (جنگ نیوز) یمن کے شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 61افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، دوسری جانب سعودی حکام نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کا ایک سینئر اہلکار باغیوں سے علیحدگی اختیار کر کے سعودی عرب کی صف میں شامل ہو گیا ہے، منحرف ہونے والی حوثی رہنما کا نام عبدالسلام جابر ہے اور وہ حوثی ملیشیا کی قائم کردہ حکومت کا وزیر اطلاعات ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے کے شہر حدیدہ میں 61افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ ایک امدادی تنظیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 43 حوثی باغیوں کے علاوہ ان کے 9 ہمدرد بھی ہلاک ہوگئے۔حکومت کے عسکری ذرائع نے ان اعداد وشمار کی تصدیق کی جبکہ حوثی باغیوں کے 9 دیگر ہمدرد جنوبی حدیدہ میں قائم ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ درجنوں زخمیوں کو صنعا اور ادلب کےاسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین