لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز ڈیم کی تعمیر کیلئے پلاٹ دینے کے معاملہ کی سماعت کی۔ مقامی شہری شیخ شاہد کی اہلیہ نے عدالت کو بتا یا کہ شوہر نے انکی مرضی کے بغیر پلاٹ ڈیم فنڈ میں دیدیا ہے،اسکی دماغی حالت درست نہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے خاتون کو یقین دلایا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے کسی کی مرضی کے بغیراسکی پراپرٹی نہیں لینگے۔ڈیم فنڈمیں اور بھی دینے والے ہیں۔چیف جسٹس نے خاتون کے شوہر کا دماغی معائنہ کرانے کا حکم دیدیا۔