• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو قتل کیس‘ سرکاری وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت سات مارچ تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت سرکاری وکلا کی عدم حاضری کے باعث بغیر کسی کارروائی کے سات مارچ تک ملتوی کر دی البتہ استغاثہ کے گواہ اے آئی جی مالاکنڈ آزاد خان حاضر تھے‘ گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت شروع ہونے سے قبل ہی عدالت کو بتایا گیا کہ ممتاز قادری کو دی جانے والی پھانسی کے باعث جڑواں شہروں میں حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ایف آئی اے کے دونوں پراسیکیوٹرز نہیں آرہے عدالت نے صورتحال کو مدنظر رکھتے سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی اور استغاثہ کے گواہ آزاد خان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا۔
تازہ ترین