ملتان ( سٹاف رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملتان میں تفریحی مقامات کی کمی کو دور ‘ صحت کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی اور انجینئرنگ کے شعبے میں مزید تعلیمی مواقع پیدا کرنے کیلئے جلد ترقیاتی فنڈز جاری کرائے جائینگے، یہ بات انہوں نے انجمن تاجران چونگی نمبر 5 کے چیئرمین ملک خرم خان لنگراہ کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں مزمل خان لنگراہ ،ملک عبدالمجید خان لنگراہ اور تاجررہنمائوں نے شرکت کی۔