ملتان (سٹاف رپورٹر)آر پی او وسیم احمد خان نے ملتان ریجن ملتان، وہاڑی ،خانیوال اور لودھراں میں بھتہ خوروں کے خلاف سخت قانون کے مطابق بلا تفریق کاروائی کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے ضلع پولیس سر براہان سٹی پولیس آفسیر ملتان منیر مسعود مارتھ ،ڈی پی او وہاڑی عاطف اکرا م ،ڈی پی او خانیوال محمد معصوم اورڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر کو مراسلہ جات جاری کر دئیے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ بھتہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈائون تا حکم ثانی جاری رہے گا اور اس بابت روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ آر پی او آفس بھجوائی جاے گی ۔