ملتان (سٹاف رپورٹر) کراچی سے بذریعہ تیزگام گوجرانوالا جانے والی فیملی کا 45 روز کا بچہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتان میں دم توڑ گیا، بتایا جاتا ہے کہ شجاع آباد کے قریب بچے کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر اس کے والدین ملتان سٹیشن پر اتر گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ریلوے ہسپتال بھیجا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔