• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 600 کلو ملاوٹ شدہ مصالحے برآمد

راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر ملاوٹ شدہ مرچیں اور مصالحہ جات تیار کرنے والے 2گرائنڈنگ یونٹس کو سیل کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 600کلو سے زائد ملاوٹی مصالحہ جات برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ملاوٹ شدہ مرچیں اور مصالحے کینسر، معدے اور انتڑیوں کے متعدد موذی امراض کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویجیلنس سیل کی کئی ہفتوں کی ریکی کے بعد کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں، ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے عوام بھی معلومات دے کر بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

تازہ ترین