مظفر گڑھ اور سرگودھا میں بینک صارفین کے اکاؤنٹ سے 8لاکھ 95 ہزار روپے غائب ہوگئے، متاثرہ افراد نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔
متاثرہ شخص نوید کمبوہ کے مطابق ملزمان نے ٹول فری نمبر سے کال کرکے اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کیں اور بعد میں دو مختلف اکاونٹس سے 6 لاکھ 95 ہزار روپے نکال لیے گئے۔
دوسری جانب سرگودھا میں حیدآباد ٹاؤن کےرہائشی محمد حماد کے مطابق اس کےبینک اکاؤنٹ سے ہفتے اور اتوار کو 2 لاکھ روپے غائب ہوئے۔
رابطہ کرنے پر بینک انتظامیہ نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
متاثرہ بینک صارفین نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے۔