• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک صارفین کے بعد اے ٹی ایم ہی لوٹ لی گئی

ملک بھر میں بینک صارفین کو مختلف طریقوں سے لوٹنے اور اے ٹی ایم مشین سے پیسہ نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ،ملک کے مختلف شہروں میں سادہ لوح عوام کو بے وقوف بناکر لٹیرے ان سے پیسہ لٹنے میں مصروف ہیں جبکہ فیصل آباد میں بنک اکائونٹ صارفین کے بعد بنک کی اے ٹی ایم مشین ہی لُٹ گئی۔

سکھر میں اے ٹی ایم کے استعمال سے ناواقف لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، اے ٹی ایم استعمال کے لیے پہنچنے والےناواقف لوگوں کوملزم نے لوٹ لیا۔

ملزم مشین خراب ہونے کاکہہ کر صارف کو باہر نکال دیتا اور نکلی ہوئی رقم جیب میں رکھ لیتا۔

دوسری طرف فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین کی سروس کرنے والی کمپنی کے ملازم نے 40 لاکھ 78 ہزار روپے مشین سے اڑالیے۔

مشین کی سروس کرنے والی کمپنی کا ملازم ہیلمنٹ پہن کر اے ٹی ایم میں داخل ہوا اور مشین کا صفایا کرگیا ۔

ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اپنی جسامت سے پہچانا گیا اور گرفتارہوگیا۔

چشتیاں میں شہری نثاراحمد سےنامعلوم ملزمان نے فون پر معلومات حاصل کرکے36ہزار جبکہ جہلم میں محمد امین سے 2لاکھ60روپے لوٹ لئے۔

تازہ ترین