کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 4 پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید 60پیسے اورقیمت فروخت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا ہے، ایرانی نائب صدر کے مطابق ایرانی صدر کے وفد میں شامل 2 افراد نے ریسکیو ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اگلے بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا آغاز کردیا ہے، فاروق ستار نے کہا کہ آج کی ایم کیو ایم پاکستان نے ماضی میں اپنی چھینی ہوئی نشستیں واپس حاصل کرلیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔
سنی اتحاد کونسل نے این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں مینڈیٹ چوری کا الزام لگا دیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پولیس کے مطابق سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلا میں مقدمہ درج ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلی خصوصی پرواز کل اور دوسری پرواز پرسوں بشکیک سے پاکستانیوں کو لے کر پشاور پہنچے گی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرامید ہیں کہ عدلیہ اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنےنہیں دے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عراق، قطر اور ترکیے نے بھی ایران کو ہیلی کاپٹر تلاش میں مدد کی پیشکش کی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ سے متعلق خبروں پر گہری تشویش ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطینی امت مسلمہ کا کفارہ ادا کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر رئيسی کی تلاش کے لیے 40 ٹیمیں مامور کردی گئی ہیں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ واقعے کو 6 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر چکا، صدر کے ہیلی کاپٹر کے ملنے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا جبکہ ہلال احمر نے ہیلی کاپٹر ملنے کی ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹ کی تردید کردی۔
ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔