راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے) راولپنڈی کے پارکس، قبرستان واگزار کرانے اور تجاوزات کےخاتمے کیلئے الگ الگ تین رٹ پٹیشنزپرلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی جی پی ایچ اے،سی ای او میونسپل کارپوریشن،ایس پی سٹی،ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے اور کنٹونمنٹ کے مجاز نمائندے کو آج ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔پیر کو عدالت عالیہ کے احکامات کے باوجود اعلٰی افسران کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہارکیا۔یہ رٹ پٹیشنز محمد شعیب نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کےذریعےدائر کی ہوئی ہیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے راولپنڈی میں تجاوزات اور قبرستانوں سے قبضے فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آج تمام میونسپل اداروں کے مجاز نمائندوں کو طلب کرلیا۔