• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیہ کے معاملے پر شاہ محمود سے کینڈین ہم منصب کی گفتگو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے کینڈین ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور آسیہ مسیح کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی سے گفتگو میں کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے جرات مندانہ فیصلے کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی مثبت تقریر کو بھی سراہا۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے، پاکستان آسیہ کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔

تازہ ترین