عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد ہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کی اور معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق ابتدائی تخمینوں کا تبادلہ کیا۔
وزیر خزانہ نے وفد کے سامنے تحریک انصاف کی حکومت کے معاشی وژن کو رکھا اور کہا کہ اقتصادی بحالی کی حکومتی کوشش میں آئی ایم ایف کی مدد کے حصول کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معیشت میں عدم توازن کے خاتمے کےلیے دُرستی کے اقدام کیے جا رہے ہیں،نئی حکومت وسیع پیمانے پر اصلاحات کا یجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔
اسد عمر نے آئی ایم ایف وفد کو بتایا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا مضبوط عزم کیے ہوئے ہے،حکومت غریب افراد کو سماجی تحفط اور روزگار دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت سماجی تحفظ اورانسانی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی، مقامی صنعتوں اور برآمدات کی بحالی ترجیحات ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آیندہ دنوں میں متعلقہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں جاری رکھے گا۔