• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن اقبال میں واٹر بورڈ کی کنڈیوٹ پر تجاوزات مسمار،2ایکڑ اراضی وا گزار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے گلشن اقبال میں قبضہ کی گئی قیمتی و حساس اراضی واگزار کرالی،کنڈیوٹ کی اراضی پر قائم تجاوزات مسمار کردیںاور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔ واٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر انفورسمنٹ تابش رضا حسنین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے واٹربورڈ کے ڈیمالیشن اسکواڈکے ساتھ گلشن اقبال بلاکA 10-میں کارروائی کرتے ہوئے واٹربورڈ کی 84انچ قطر کی کنڈیوٹ کے اوپر تعمیر کیے گئے کمرے ،گیلریاں، جنگلے اور قبضے کی نیت سے بنائی گئی گرین بیلٹ مسمار کرکے قریباً دو ایکڑ قیمتی و حساس اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی ہے ،کراچی کو پانی فراہم کرنے والی اہم کنڈیوٹ پر قبضہ مافیا نے کئی فٹ گہرے سیوریج کے کنویں بھی تعمیر کررکھے تھے، جس سے کنڈیوٹ کو شدید خطرات لاحق ہوگئے تھے، جبکہ قبضہ کرنے کیلئے اراضی پر لان بنائے گئے تھے، جس پر مویشی پالے جارہے تھے ،منگل کی صبح شروع ہونے والا آپریشن رات گئے تک جاری تھا ۔

تازہ ترین