• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر پوشیدہ دشمن ، بروقت آگاہی سے علاج ممکن ہے،ڈاکٹر طاہر امین

ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر جامعہ زکریا ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہےکہ کینسر جیسے موذ ی مرض اور پوشیدہ دشمن سے بروقت آگاہی ہوجائے تو اس کا علاج ممکن ہوجاتا ہے،فیملی لائنز کلب اورکینسر کیئر ہسپتال لاہور کے تعاون سےجامعہ زکریامیں ڈاکٹر ثمینہ رفیق کی زیر نگرانیایک روزہ فری میمو گرافی کیمپ کی افتتاحی تقریب میںخطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کینسر سےبروقت آگاہی کیلئے فیملی لائینز کلب اور کینسر کیئر ہسپتال لاہور نے جامعہ زکریا ملتان میں میمو گرافی کی سہولت فراہم کرنے والی ایک وین اور عملہ متعین کرکے ایک عظیم فلاحی کارنامہ سرانجام دیا ہے، کینسر ابتدائی مرحلے پر تشخیص کی بدولت قابل علاج ہے، ایسے سیمینار اور آگاہی مہم کا انعقاد تسلسل سے ہونا چاہئے، کیمپ میں 40سے زائد خواتین کے فری ٹیسٹ کئے گئے ، فری میمو گرافی کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر راشدہ عتیق ، ڈاکٹر صوبیہ چوہان، لیڈی ڈاکٹر ثمینہ رفیق ، صدر لائینز فیملی کلب کامران مسعود ، ہمایوں سعید،رانا ممتاز رسول، محمد یٰسین، خالد ولی ، محمد عمیر ،محمد محسن عباس، رانا یوسف و دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین