• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،کمیشن قیام کیخلاف مشرف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بیان قلمبندکرنے کیلئے کمیشن کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ پرویز مشرف کی جانب سے کمیشن کے ذریعے بیرون ملک بیان قلمبند کرنے کے خصوصی عدالت کے حکم نامے کیخلاف درخواست کی سماعت گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی، سابق صدرکے وکیل نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ آرٹیکل 6 کے جرم میں شہادتوں کے بعد ملزم کا بیان ریکارڈ ہو گا۔
تازہ ترین