اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 20 نومبر سے 28 نومبر تک ڈیم فنڈ ریزنگ کیلئے برطانیہ کا دورہ کرینگے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 20 نومبرکو لاہور سے لندن روانہ ہونگے اور21 نومبرکو Gray’s Inn کے ہال میں فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کرینگے۔ چیف جسٹس 22 نومبرکو رائل نواب بلڈنگ ، 23 نومبر کو مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کرینگے۔ چیف جسٹس 25 نومبرکو لندن واپس آئینگے اور ڈاکٹر طارق محمودکی جانب سے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کرینگے۔ فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں آخری میزبان معروف پاکستانی نژاد برطانوی با کسر عامر خان ہونگے جنکی تقریب 26نومبرکو لندن میں ہوگی۔ چیف جسٹس 28 نومبرکو ملک واپس آئینگے۔