سکھر (بیورو رپورٹ) الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی زمینوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ الیکشن ٹربیونل میں خورشید شاہ کی کامیابی کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوار طاہر شاہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے مختیار کار کے افسران کو خورشید شاہ کی زمینوں کا ریکارڈ 26نومبر کو پیش کرنیکا حکم دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کیخلاف تحریک انصاف کے مبین جتوئی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت میں نعمان شیخ کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کئے۔