• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی دیواروں نے کئی موسم دیکھے ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جج کے لیے بہادری کی کوئی چوائس نہیں ہوتی ہے حلف اٹھاتے ہی اسے بہادر ہونا ہوتا ہے، سپریم کورٹ کی دیواروں نے کئی موسم دیکھے ہیں چند طوفان اس ادارے کے وقار و تقدس کے لیے خطرہ بنے ،ایک طوفان وہ تھا جب چند سیاسی طاقتوں نے اس ادارے کی بنیادوں کو ہلا دیا لیکن آج عدلیہ عوام کا اعتماد حاصل کر چکی ہے، جب ریاست کے تین ستون ٹکراتے ہیں تو قوم کا نقصان ہوتا ہے، منگل کے روز سپریم کورٹ میں سابق جج ،جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس اجمل میاں، جسٹس مختار احمد جونیجو اور جسٹس حامد علی مرز اکی یاد میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے نظام پر لوگوں کا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن حقیقت ہے کہ عدلیہ کو قوم نے ہی محفوظ کیا ہے، اٹارنی جنرل انور منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس اجمل میاں، جسٹس مختار احمد جونیجو اور جسٹس حامد علی مرزا ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، تعزیتی ریفرنس سے پاکستان بار کونسل کے صدر امان اللہ کنرانی اور وائس چیئرمین کامران مرتضی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین