• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑ پتی بزنس مین کی لگژری شادی، خزانوں کے منہ کھول دئیے


ماسکو کی ایک کروڑ پتی بزنس مین کی لگژری شادی میں خزانوں کے منہ کھول دئیے گئےجبکہ شادی کی پروقار تقریب میں600ممہمانوں نے شرکت کی۔

ماسکو میں منعقدہ شادی کی اس تقریب میں 26سالہ آئل ٹائیکونHaidar Sheripov کی 22سالہ حسینہAyna Dzabrailovaسے شادی انجام پائی ۔

لبنانی ڈیزائنر کے تیار کردہ 350,000پونڈ کا دلکش شادی کا جوڑا اور دبئی میں تیار ہونیوالے سفید نگینوں پر مشتمل ٹیارا سجائے دلہن ہال میں پہنچیں تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ہزاروں پھولوں سے سجا شادی ہال ، دیوہیکل جگمگاتے فانوس، روائتی ڈانس گروپ اورمزیدار کھانے کے علاوہ دُلہن کا جہیز بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

لیوئس ویٹون، ورساشے اور ایٹرو جیسے مشہور و معروف برانڈز کے 32سوٹ کیس جو بیش قیمتی تحائف سے بھرے ہوئے تھے ، دُلہا کے گھر پہنچائے گئے۔

جن میں دُلہن اپنے سسرال والوں کے لئے تحائف لے کر آئی تھی جبکہ ان سوٹ کیسزمیں بھرے تحائف کی لاگت230,000پونڈزتک ہے ۔

شادی کی تقریب کسی فینسٹی لینڈ سے کم نہیں معلوم ہو رہی تھی جس میں موسیقی اور روائتی ڈانس کی محفل بھی سجائی گئی۔

جیولری ، ویڈنگ ڈریس ، لائیٹنگ، کھانے اور مہمانوں کے شان و شوکت دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

تازہ ترین