آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ربیع الثانی 1442ھ 27؍نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکا میں ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا


امریکا میں ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا جہاں گاہک آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر تھپڑ، مُکوں اور لاتوں کی خوب بارش برسائی۔

یہ مناظرامریکی شہر ہیوسٹن کے ایک ریسٹورنٹ میں اُس وقت دیکھے گئے جب دو ہائی اسکول کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی میچ کے بعد ریسٹورنٹ میں کھاناکھارہے تھے کہ اس دوران ایک دورے پر میچ کے حوالے سے ہار جیت پر جملے بازی کرنے لگے اور یوں بحث لڑائی تک پہنچ گئی ، اس کے بعدریسٹورنٹ میدانِ جنگ میں تبدیل ہو گیا۔

نوجوانوں نے نہ صرف ریسٹورنٹ کا سامان اور کھانے کی اشیاء بھی اُٹھا کر پھینکی بلکہ پاس کھڑے ریسٹورنٹ کے ملازم کو بھی نہ چھوڑایوں دیکھتے ہی دیکھتے لڑائی شدت اختیار کر گئی ۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔