مقبوضہ مغربی کنارے میں امریکی فوٹو جرنلسٹ اور یورپی سفارت کاروں پر حملوں کے الزام میں اسرائیلی پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کو نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی زیتون کی فصل کی کٹائی کی کوریج کرنے والی امریکی فوٹو جرنلسٹ پر تشدد کیا۔
اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے ہفتے کو ایک الگ واقعے میں یورپی سفارت کاروں اور ایک فرانسیسی میئر کو نشانہ بنایا گیا۔
بیلجیئم کے وزیرِ خارجہ کے مطابق متاثرین میں فلسطینیوں کے لیے بیلجیئم کے قونصل جنرل، فرانسیسی اور پولش سفارت کاروں سمیت مسیحی مذہبی نمائندے بھی شامل تھے۔
حملے کے دوران ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔