• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز، مریم اور صفدر کےنام ای سی ایل میں شامل ہوچکے ‘

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز،داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جاچکے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف،مریم نواز،محمد صفدر، حسن، حسین اور اسحاق ڈار کے نام ای سی ایل میں دالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا جواب داخل کرایا، جس میں بتایا گیا کہ نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جاچکے ہیں۔

جواب میں یہ بھی بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی پاکستان واپسی پر ان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے جائیں گے۔

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری اور وطن واپسی کے لئے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین