• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک شخص کو سانپ کے ساتھ سیلفی بنوانے کا شوق مہنگا پڑگیا، سانپ کے کاٹنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔


آندھرا پردیش میں 24 سالہ جگدیش نے سپیرے سے سانپ لیا اور گلے میں ڈال کر سیلفی لینے کی کوشش کی، حالانکہ وہ سانپ کی گردن کو سختی سے پکڑے ہوئے تھا لیکن پھر بھی زرا سی غفلت پر سانپ کو موقع ملا اور اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔

سانپ کے کاٹنے ہی جگدیش کے منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوگئے، اُسے فوری طور پر قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا لیکن وہاں سانپ کے کاٹے کی دوا نہ ہونے پر 50کلو میٹر دور سری شہر منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ سپیرے نے اُسے بتایا تھا کہ میرے پاس سانپ کے کاٹے کا اثر زائل کرنے کی دوا ہے۔

تازہ ترین