• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء اور پولیس قانون کی بالادستی کیلئے کام کر رہے ہیں، راولپنڈی بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر خرم مسعود کیانی نے کہا ہے کہ بار اور راولپنڈی پولیس کے تعلقات مثالی ہیں اور دونوں ادارے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہوئے ہر صورت شہر کے امن کو قائم رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے منگل کے روز کچہری میں پیش آنے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار کے جنرل سیکرٹری راجہ عامر کے ہمراہ ہم نے سی پی او احسن عباس کو اصل صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے ہمارے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے سب انسپکٹر ظفر اقبال بٹ کو معطل اور ان کی دائر کردہ درخواست مسترد کر کے انکوائری کا حکم دیدیا۔صدر بار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی اور پولیس قانون کی بالادستی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں اور یہ مثالی تعلقات برقرار رہیں گے صدر بار نے وکلا کا موقف سننے اور انصاف فراہم کرنے پر سی پی او احسن عباس کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین