• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن کےتصویری شواہد طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس علی اکبر قریشی نےقبرستانوں اور کھیل کے میدانوں کوواگزار کرانے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کےتصویری شواہد طلب کرتے ہوئے سماعت آج(جمعرات)تک ملتوی کردی۔بدھ کو عدالت عالیہ کےحکم پر میونسپل اداروں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر،سی او میونسپل کارپوریشن شفقت رضا اور دیگر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد عباسی اور شفقت منیرملک کے ہمراہ پیش ہوئے اور تجاوزات کے خلاف کاررائی کی تفصیلات سے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا۔
تازہ ترین