• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے فورتھ شیڈول کے مقدمے میں ملوث ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، غلام اکبر کیخلاف جنڈ پولیس نے گزشتہ سال 28دسمبر کومقدمہ درج کیا تھا تاہم دوران سماعت ٹھوس شواہد نہ ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔عدالت نے تھانہ نیوٹائون میں درج قتل کیس کے ملزم واحد خان کیخلاف تین گواہ قلمبند کر کے 23نومبر اور تھانہ نیوٹائون وبنی میں درج ون ویلنگ اور پولیس مزاحمت کیس کے ملزم اوصامہ ندیم کیخلاف پانچ گواہ قلمبند کر کے بیس نومبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔
تازہ ترین