• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدین کا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے، رہنما شعبہ خواتین پی پی

لندن(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر غزالہ خان، پیپلز پارٹی برطانیہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سمعیہ علی،گریٹر لندن کی صدر نوشین جاوید، بریڈ فورڈ کی صدر آمنہ مرزا، نارتھ کی صدر رضیہ چوھدری اور گریٹر لندن کی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر امبر حسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جعلی اکائونٹ کیس میں حقائق کے برعکس پیپلز پارٹی کے قائدین آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدرفریال تالپور کو ملوث کرکے عدالتوں کے چکر لگوا رہی ہے اور پیشیوں کے باوجود الزام ثابت نہ کرسکی جبکہ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہےحکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے ان وعدوں کو پورا کرے جو کہ اس نے انتخابات کے موقع پر عوام سے کیے تھے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اپوزیشن سے انتقامی رویہ اختیار کرکے منہ نہ چھپائے ان خواتین نے حکومت پاکستان کی جانب سے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹانے کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر کو بحال کیا جائے۔
تازہ ترین