• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومنی کے مختلف دفاتر اور شوگر ملوں سے ضبط شدہ تمام کمپوٹرو الیکٹرنک آلات فرانزک کےلئےاسلام آباد منتقل

کراچی ( خرم احمد / اسٹاف رپورٹر) جعلی اور بے نامی بینک اکائونٹس کی تحقیقات میں اومنی کے مختلف دفاتر اور شوگر ملوں سے ضبط شدہ تمام کمپوٹرو الیکٹرنک آلات فرانزک کےلئےاسلام آباد منتقل کردی گئیں ،کراچی میں فرانزک لیب جدید اآلات سے آراستہ نہ ہونے کے باعث مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے،فرانزک لیب کے سامان کی اسلام آباد منتقلی کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا حصہ بننے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فرانزک کی لاہور واپسی کا بھی امکان ہے کراچی میں فرانزک لیب میں بھی جدید مشینری نہ ہونے سے فوری اور موثر نتائج حاصل نہیں ہورہے تھے ۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں مختلف ذرائع سے ڈپٹی ڈائریکٹر فرانزک عبدالغفار کو بھی حصہ بنایا گیا تھا اور انہیں خلاف ضابطہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں ایک معاون کی حیثیت سے شامل ایک انسپکٹر کے ماتحت کیا گیا تھا تاہم فرانزک لیب کے لئےتمام آلات کی اسلام آباد منتقلی کے بعد اب ڈپٹی ڈائریکٹر فرانزک کو بھی واپس لاہور منتقل کیا جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین