• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آج لاہور میں کیسز کی سماعت کر ینگے

لاہور(خبرنگارخصوصی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارآج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کر ینگے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ اہم نوعیت کے معاملات پر سماعت کریگا جن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تقرری سمیت پنجاب کی 56 کمپنیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پرائیوٹ ،ہسپتالوں میں مہنگے علاج، ایل ڈی اے سٹی ہاوسنگ سوسائٹی ، سیکرٹری قانون اور پارلیمانی امور کے تقرر کے معاملات پر سماعت ہوگی،2 رکنی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہونگے۔
تازہ ترین