• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سی ڈی اے کے افسر لاپتہ ہوگئے۔

سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز تھانہ آبپارہ کے علاقے سے لاپتہ ہوئے۔

پولیس کےمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز کل ڈھائی بجے آفس سےنکلے، اسکے بعد سے لاپتہ ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کردیا۔تمام سیکورٹی اداروں کو واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے۔

ایاز خان کا تعلق محسود قبیلے سے ہے جو کہ سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اسلام آباد سے انہیں اغواء با لکل ویسے ہی کیا گیا جیسے ایس پی طاہر داوڑ کو کیا گیا تھا۔

گھر والوں نے ان کے اغواء ہونے کی تسدیق کر دی۔

واضح رہےکہ 26 اکتوبر کو پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا اور اس کے چند روز بعد ان کی لاش افغانستان سے ملی۔

تازہ ترین