• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباری، بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد شہید

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کے قصبے پر فضائی حملہ کرکے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو شہید کردیا۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہید افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساحلی شہر طائر میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی فضائی بمباری کی ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج ان مقامات کو نشانہ بنائے گی جو حزب اللہ کی عسکری تنصیبات ہیں، حزب اللہ اس علاقے میں اپنی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید