• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی مصروف شاہراہ پر دو بیلوں نے سڑک کو اکھاڑا ماردیا ، ایک دوسرے پر سینگوں سے حملے کرتےنظر آئے ۔

یوں تو آپ نے کُشتی کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب جانور بھی کسی ماہر ریسلر سے کم نہیں،یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اِن بیلوں کو ہی دیکھ لیں جوبیچ سڑک پر نہ صرف ایک دوسرے سے لڑنے میں مصروف ہیں بلکہ اپنی سینگوں کو ہتھیار بنائے ایک دوسرے کو ایسے مار رہے ہیں کہ کبھی ایک تو کبھی دوسرا بارہ سنگھا ایک دوسرے پربھرپورزور آزمائی کر رہا ہو۔

 اس دوران اناڑی بیل ہار مان کر قریب کھڑے رکشے میں جا گھسا ۔

لڑائی کے دوران بیل کی ٹکر سے رکشہ اُلٹ گیا تاہم اس میں موجود تمام افراد بالکل محفوظ رہے ۔

تازہ ترین