کراچی (اسٹاف رپورٹر) جونیئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعرات سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے جنگ کو بتایا کہ کھلاڑیوں کا چنائو میرٹ پر کیا گیا ہے جن میں صاحبزادہ محمد علی، ثاقب خان اور شعیب خان شامل ہیں۔ تجربہ کار کوچ معین شاہ کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ کیمپ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔ جونیئر ڈیوس کپ 10 مارچ سے کولمبومیں شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 9 مارچ کو سری لنکا روانہ ہوگی۔