کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالمجید نے عباد سرور حسین کو شکست دیکر پاک بحریہ اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ طلحہ سہیل انڈر 17، طلحہ شوکن انڈر 13 اور زین احتشام انڈر 9 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ مبین نورے ون نے رافع خالد بحریہ کالج کو شکست دیکر انٹرکالجیٹ بوائز ٹینس کے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں حیدرآباد کے عبدالمجید نے کراچی کے عباد سرور کو شکست دی۔ انڈر17کے سیمی فائنل میں طلحہ سہیل نے بلال خان کو، انڈر 13 کے سیمی فائنل میں طلحہ اعوان کو فاروق عتیق کے خلاف واک اوور مل گیا، انڈر 9میں زین احتشام نے عبداللہ آفتاب کو زیر کیا۔