• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سطح پر عید میلاد النبی ؐمنانے پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آبادہائی کورٹ نے سرکاری سطح پر عید میلاد النبی منانے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے قرار دیا ہے کہ ایسے معاملات کوسننا فیڈرل شریعت کورٹ کا دائرہ کار ہے۔ ڈاکٹر طالب اورمفتی عبدالباعث کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ہیں۔درخواست گزاروں نے بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی منانے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین