اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا حسین کا ہوائی اڈاے پرنازیبا سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ وزیر اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے انچارج کو آج لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا ۔ ترجمان سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ خراب موسم کے باعث فلائٹ میں تاخیر کے سبب وزیر سیاحت نے ائیر پورٹ انچارج سے دھکم پیل کی۔ چیف جسٹس نے اس بد سلوکی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر سیاحت فدا حسین اور انچارج ایئر پورٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے معاملہ آج سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔