• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پرحادثہ، ڈمپر ڈرائیورجھلس کر جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹروے پر ٹریفک حادثے میں ڈمپر ڈرائیور جاں بحق اور آئل ٹینکر ڈرائیور زخمی ہوگیا،تاہم موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ممکنہ طور پر بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچا لیا۔ موٹروے پولیس کے مطابق جمعہ کو یہاں ایم۔9 موٹر وے پر حیدرآباد سے کراچی آنے والے ٹریک پر ڈیفنس فیز-9 (ڈی ایچ اےسٹی) کے قریب دو خالی آئل ٹینکرز ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کی وجہ پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر کا بریک فیل ہو نا بتایا جاتا ہے، جو آگے چلنے والے ٹینکر سے ٹکرایا تو پیچھے سے آنے والے بجری کےدو ڈمپر اور ایک منی ٹرک مزید آئل ٹینکر سے ٹکرا گئے۔آئل ٹینکرز کی آگ سے جھلس کر ایک ڈمپر ڈرائیور اور ایک آئل ٹینکر ڈرائیور زخمی ہوگئے اور حادثے کی شکار گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
تازہ ترین