سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کی بیوہ کو راولپنڈی کے قبضہ مافیا نے حبس بے جا میں رکھا۔
سی پی او راولپنڈی نے سابق چیف جسٹس کی اہلیہ سے پیش آئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
قبضہ مافیا کی دیدہ دلیری کا یہ انکشاف سابق چیف جسٹس کے بیٹے افنان نے تھانہ تریٹ مری میں دی درخواست میں کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ 4 مسلح افراد نے میری والدہ اور جسٹس سعید الزامان صدیقی کی بیوہ کو ان کے پلاٹ پر چار دیواری بنوانے سے روک دیا ۔
درخواست کے متن کے مطابق میری والدہ کو مسلح افراد نے دھمکیاں دیں،انہیں وہاں سے بے دخل کیا اور پھر حبس بے جا میں بھی رکھا۔
متن کے مطابق مسلح افراد نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔
پولیس ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے ۔