• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف پاکستان کیلئے بہترین آپشن، مدد کرینگے، امریکا

کراچی (جنگ نیوز) امریکا نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف پاکستان کیلئے بہترین آپشن، مدد کرینگے، پاکستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے کے لیے معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے، معاشی استحکام کیلئے ساختی اصلاحات کو اپنایا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے میں اقتصادی معاون مائیکل اے سلیوان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کے لیے انتہائی اہم اور ممکنہ طور پر بہترین آپشن ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا کہ امریکا آئی ایم ایف سے پاکستانی درخواست پر حمایت کرگا تو امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے کیلئے معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔ مائیکل اے سلیوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی خلا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اقتصادی روابط موجود ہیں۔

تازہ ترین