• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغام محبت کے بغیر کسی بھی مذہب کی تعلیمات نامکمل ہیں،مقررین

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایک فائونڈیشن کے زیر اہتمام برداشت کے عالمی دن کے حوالے سے’’اقلیتیں اور آزادی رائے اظہار‘‘کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کی صدارت جوزف فرانسس نے کی جبکہ فاروق طارق، سیدہ دیپ(انسٹیٹیوٹ آف پِیس اینڈ سیکولر سٹڈیز)، پیٹر جیکب (سنٹر فار سوشل جسٹس) ،ردیش سنگھ (ڈائریکٹرنیشنل کونسل فار مینا ر ٹی ر ا ئٹس ،پیر مدثر شاہ وائس چیئرمین یونیورسل صوفی کونسل ،امتیاز الحق ، گلوکارہ رابی پیرزادہ اور صدر فائونڈیشن آصفہ شیخ نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فاروق طارق نے کہا کہ پاکستان کو در پیش معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ سردار ردیش سنگھ نے کہا کہ پیغام محبت کے بغیر کسی بھی مذہب کی تعلیمات نامکمل ہیں۔ پیرمدثر شاہ ، سیدہ دیپ ، پیٹر جیکب ،رابی پیرزادہ نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو بلا تفریق متحد ہوکر ملک میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر نا چاہیے۔
تازہ ترین