• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا رواں سال 203کھلی کچہریوں کا انعقاد

پشاور( کرائم رپورٹر) صوبہ بھر میں پولیس کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 203کھلی کچہریا ں منعقد کی جاچکی ہیں جن میں عوام کو پولیس کے حوالےسےدرپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، آئی جی پی کی ہدایت پر ضلعی پولیس افسروں نےرواں سال پشاور میں 7 ، مردان میں19 ، نوشہرہ میں 6 ، صوابی میں 6، چارسدہ میں 9، سوات میں 12، بونیرمیں 3، شانگلہ میں 12، دیر لوئر میں7 ، دیر بالامیں 6، چترال میں 5، کوہاٹ میں 9 ، ہنگو میں 9، کرک میں 1، بنوں میں 6، لکی مروت میں2، ڈیرہ اسماعیل خان میں 13، ٹانک میں 14، ایبٹ آباد میں 9 ، ہری پور میں 5 ، مانسہرہ میں 3، بٹگرام میں 11، لوئر کوہستان میں 13، اپر کوہستان میں 10 ، کولائی پالس کوہستان میں 3 اور تور غر میں 4 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، تمام کھلی کچہریوں کو سنٹرل پولیس آفس پشاور سے باقاعدہ مانیٹر بھی کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین