• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ، وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان ٹریفک پولیس اہل کاروں سے جھگڑ پڑے

ملتان(آئی این پی ) وزیرِ اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملتان آمد پر وی آئی پی موومنٹ سے شہری پریشان ہو کر ٹریفک پولیس اہل کاروں سے جھگڑ پڑے، ہسپتال پہنچے پر ہسپتال کے ملازمین نے باہر نکل کر تنخواہوں کے لیے احتجاج کیا، ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کیا ہے،وزیر اعلیٰ نے ڈی جی خان بس حادثے میں جاں بحق ورثا اور زخمیوں میں ایک کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار کے چیک تقسیم کیے ۔وی آئی پی موومنٹ کے دوران موٹر سائیکل ہٹائے جانے پر ایک شہری کی ٹریفک اہل کاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی، شہری کا کہنا تھا کہ انھوں نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

تازہ ترین