• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن اخلاقی جرأت دکھائیں‘ حکومت سے علیحدگی اختیار کریں‘ شاہ محمود

ملتان (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خواتین بل کو خلاف شریعت سمجھتے ہیں تو وہ اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی اختیار کریں‘حکومت نے اختیارات نہیں دینے تھے تو بلدیاتی الیکشن کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا، چوک کمہارانوالہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج کی طرح تاجروں کے لئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم ناکام ہو چکی ہے‘ وفاقی وزیر خزانہ کے دعوے کے مطابق دس لاکھ فائلر اکٹھے ہوئے تھے‘ مراعات کے باوجود ملک بھر کے تاجروں نے اس کو مسترد کر دیا ہے اور صرف 21سو فائلر رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
تازہ ترین