• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران مشترکہ سرحدی آپریشنز کر سکتے ہیں، ایرانی وزیر داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان اور ایران مشترکہ سرحدی آپریشنز کر سکتے ہیں اور اس مقصد کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان ایک خفیہ تعاون موجود ہے جو فعال اور موثر ہے۔ یہ بات ایرانی وزیر داخلہ عبد اللہ رحمانی فضلی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدی اقدامات کے ذریعے دہشتگر دی سے نمٹنے اور خفیہ معلومات کے تبادلے کیلئے باضابطہ نظام وضع کر لئے ہیں ایران پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے مغوی ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کیلئےپاکستان کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان مغویوں کی بازیابی کیلئے پاکستان نے بھرپور تعاون کیا جس کیلئے اہم ان کے شکرگزار ہیں۔
تازہ ترین