• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا و آخرت میں سرخروئی، اتباعِ رسولؐ کے بغیر ممکن نہیں،ڈاکٹرطاہر رضابخاری

لاہور(نمائندہ جنگ) دنیا و آخرت میں سرخروئی، اتباعِ رسول کے بغیر ممکن نہیں، عشقِ رسول کا سب سے بڑا تقاضہ یہ ہے کہ ہم انسانیت کے لیے خیروفلاح کا باعث بنیں۔ آج ہماری پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ رسول اکرم ؐ کی اتباع سے دوری ہے۔ نبی اکرم ؐ کا اسوہ انسانیت کے لیے مینارہ نور ہے۔ شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے حوالے سے آپ کی تعلیمات دنیا کو ہمیشہ راہنمائی عطا کرتی رہیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ "رحمۃ اللعالمین کانفرنس" میں ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرخواجہ غلام قطب الدین فریدی، علامہ سید عبدالخبیر آزاد، مفتی محمد رمضان سیالوی سید بلال چشتی ، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ قومی یکجہتی ، ملکی استحکام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے سیرت طیبہ سے روشنی حاصل کی جانی چاہیے ۔
تازہ ترین