• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویٹ ہوم پیپلزکالونی میں یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلے

ملتان (سٹاف رپورٹر )پاکستان پروگریسو آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سویٹ ہوم پیپلزکالونی میں یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا اہتمام پاکستان پروگریسو آرگنائزیشن کے سربراہ محمد عمرانجم نے کیا ،اس موقع پر محمد عمر انجم نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد بچوں میں خوداعتمادی پیدا کر نااور ان کی خداداد صلاحیتوں کو ابھارنا ہے تاکہ مستقبل میں ان بچوں کو ملک و قوم کے لئے کار گر اورمفید شہری بنایا جاسکے ،اس موقع پر مختلف ڈرائنگ کے مقابلوں ،ٹیبلوز میں اچھی کارکردگی دینے والے بچوں کو انعامات بھی دیئے گئے ، تقریب میں سمیت زار اکاشف، ردا،نمرہ، افشاں ، اسد، اریب ، ذیشان ، ارم اور سدرہ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
تازہ ترین