بال کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے ان کا خوبصورت ہونا بھی بے حدضروری ہے۔ آج کل کی مصروف روٹین کے باعث بالوں کا خیال رکھنا کافی مشکل ہوگیا ہے اور ساتھ ہی ماحولیاتی آلودگی کے باعث بالوں کا خیال رکھنا مزیدبڑھ بھی گیا ہے۔
بالوں کے خراب ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا خواتین کو کرنا پڑتا ہے۔ اس پریشانی کو مدد نظر رکھتے ہوئے جلد ی ماہرین نے بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانے کا مشورہ دیا ہےاورساتھ ہی اس کے بے شمار فوائدپر بھی روشنی ڈالی ہے۔
چمک دار اور لمبےبال:
باقاعدگی سے بالوں میں تیل لگانے سے بال نرم و ملائم اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالوں کو بڑھنے کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر وٹامن اور دیگر اہم اجزاء کی فیڈ کی ضرورت ہوتی ہےجس کے لیے بالوں میں تیل لگانا ضروری ہے۔ بالوں میں تیل لگانے سے دوسرے کیمیکل مثلاً شیمپو وغیرہ سے پہنچنے والے نقصانا ت سے بچاجاسکتاہے۔
تیل ایک ایسا ایجنٹ ہے جو بالوں کو غذائیت فراہم کرتاہے۔ تیل کے مساج سے پورز کھل کر آئل کو بہتر طریقے سے جذب کرتے ہیں۔خون کی گرد ش کو فروغ دے کر آپکو طمانیت کا احساس دیتا ہے۔ باقاعدگی سے تیل لگانے سے جڑیں مضبوط اور بال لمبے اور صحت مند ہوتے ہیں۔
بالوں کو ٹوٹنے سے روکے:
باقاعدہ تیل لگانے سے بالوں کو غذائیت پہنچتی ہے۔ اگر بال بھر بھرے ہوکرکمزور ہوجائیں اور آسانی سے ٹوٹنے لگیں تو اسکی وجہ پروٹین کی کمی ہے۔کیسٹر،زیتو ن اور بادام کے تیل کی مددسے پروٹین کی طاقت دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔تیل کی مددسے بالوں کو بے جان،روکھا،دومنہ کا اور گرنے سے بچایا جاسکتاہے۔ اسپلٹ اینڈز بالوں کا اہم مسئلہ ہے جو پروٹین کی کمی کا نتیجہ ہے اور باقاعدگی سے تیل لگانا اس کا آسان حل ہے۔
خون کی گردش میں اضافہ:
نیم گرم تیل کے مساج سے سر میں خون کے بہاؤ کو فروغ اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔ ہمارا دماغ ہماری تمام سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کا اہم مرکز ہے۔تیل کی مالش کی مدد سے دماغ کی رگوں اور اعصاب کو سکون پہنچتاہے۔ سر میں باقاعدگی سے سرسوں کے تیل کے مساج سے آنکھوں کی روشنی میں بھی اضافہ ہوتاہے۔
خشکی سے بچائو:
خشکی بالوں کی خرابی اور گرنے کی اہم وجہ ہے۔ خشکی مردہ خلیات ہوتے ہیں جو اگر آپکے لباس پر آجائیں تو آپکوشرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ خشکی کے باعث ہونے والی جلن اورخارش بالوں کے حجم کو خراب کرنے کاسبب بنتی ہے۔ اسکیلپ خشک ہونے کے باعث خشکی کا شکار ہوتی ہے۔ تیل کی مناسب مقدار کے مساج سے اس مسئلہ سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ اسکیلپ کے مردہ خلیات میں موجود غدود تیل کی پیداوارکم یا بند کردیتے ہیں جسکے باعث خشکی ہوتی ہے۔ تیل کے ذریعے ان غدود کو غذائیت مہیاکی جاسکتی ہے۔
بالوں کو گھنگھریالے ہونے سے روکے:
گھنگھریالے بالوں کا خیال کسی بھی انسان اور خصوصاً خواتین کے لیے بہت مشکل ہےاور خاص طور پر سخت گرمی اور نمی کے موسم میں گھنگھریالے بال بہت زیادہ خراب ہوجاتے ہیں۔ اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کے لیے روز رات میں یا نہانے سے ایک گھنٹہ قبل بالوں میں تیل کی مالش کامشورہ دیا گیا ہے۔ یہ بالوں کو مضبوط بناتا اور گھنگھریالے ہونے سے روکتا ہے۔