• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،صوبائی وزیر کے بیٹے پر مقدمہ بنانیوالے پولیس اہلکار خود اندر ہوگئے

لاہور(نمائندہ جنگ ، مانیٹر نگ سیل) پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا، رقم چھیننے ، بلیک میل کا الزام لگایا گیا ہے۔کانسٹیبل نے کہا کہ سیاسی دبائو پر الٹا ہم پر مقدمہ بنا دیاگیا،جیونیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر اے ایس پی گلبرگ کی تفتیش کے بعد درج کیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کے خلاف ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاہے کہ یہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران جوڑوں سے رقم چھینتے اور فوٹیج بناتے، ویڈیو سے بلیک میل کرکے رقم لیتے اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے، ملزمان نے علی مصطفیٰ اور فضہ جمیل پر تشدد کیا اور 2 ہزار روپے چھین لیے، ملزمان نے واردات کے بعد جوڑے کو اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے نکلوانے کے لیے بھی کہا۔پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر ڈیوٹی کے دوران غفلت، لاپروائی اور چوری کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پولیس کا نسٹیبلو ں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانا ان کو مہنگا پڑ گیا۔
تازہ ترین